احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین ہاونڈز اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع کردی ہے۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ خواجہ حارث نے موقف اپنایا کہ آئندہ سماعت پر دونوں مقدمات میں دلائل دوں گا۔ عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع کر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چیرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جبکہ آئندہ سماعت پر وکیل خواجہ حارث سے دلائل بھی طلب کرلیے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">