وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے متاثرین سیلاب کو گھروں کے مالکانہ حقوق دینے پر منصوبے کے پہلے مرحلے میں ضلع لاڑکانہ کے پانچ ہزاربے گھرافراد میں گھروں کی ملکیت کے حقوق کی دستاویزات تقسیم کیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت متاثرین سیلاب کوگھروں کی تعمیرکے لئے مالی امداد فراہم کررہی ہے اور اب اس طرح کے گھربن رہے ہیں جو بڑی حد تک سیلاب سے محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ گھر کی ملکیت کے حقوق ایک مالی اثاثہ ہے جو ہر متاثرہ بے گھر خاندان کی خاتون کودیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے متاثرین سیلاب کواکیس لاکھ گھرفراہم کئے جائیںگے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے ضلع لاڑکانہ کے سیلاب زدہ گائوں Vikya-Sangi کے بے گھر افراد میں سندھ پیپلزہائوسنگ پراجیکٹ کے تحت تعمیر کئے گئے گھروں کابھی معائنہ کیا۔