نئے ترقی یاب ہونے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر نئے ترقی یاب ہونے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب۔ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز نے نئے ترقی یاب ہونے والے 02سب انسپکٹرز،12اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور14 ہیڈکانسٹیبلز کو رینک لگائے اور مبارک باد دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں ایس ایس پی ہیڈکوارٹرزسرفراز احمد ورک نے نئے ترقی یاب ہونے والے سب انسپکٹرز،اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ہیڈکانسٹیبلز کے اعزاز میںایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا

ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز اورایس پی ہیڈکوارٹرزنے نئے ترقی یاب افسران کو رینک لگائے ،انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،ترقی یاب افسران میں02سب انسپکٹرز ،12اسسٹنٹ سب انسپکٹرزاور 14ہیڈکانسٹیبلز شامل ہیں،ایس ایس پی ہیڈکوارٹرزسرفراز احمد ورک نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ سب کے کاندھوں پر ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں

آئی سی سی پی اوڈاکٹراکبر ناصر خاںنے واضح احکامات جاری کئے ہیں کہ تمام خالی پوسٹوں پر ترقیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے ،یہ آپ کی محنت اور کاوشوں کے صلہ ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کو اس مقام پرپہنچایا ہے اب آپ کو پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں

آپ ان عہدوں پر اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے اپنے محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں اور محکمہ پولیس کی ویلفئیر، شہریوں کوانصاف کی فراہمی کو اپنااولین شعار بناتے ہوئے آسانیاں پیدا کرنے کا باعث بنیں، میں امید کرتا ہوں کہ آپ ہمیشہ کی طرح خوش اخلاقی، دلجمعی، نیک نیتی، اور لوگوں کی مدد کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔