شالیمار تھانے کی موثر کارروائی، شہریوں کو قیمتی گاڑیوں سے محروم کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی دو گاڑیاں برآمد کرلیں

اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ شالیمارپولیس ٹیم نے موثر کاروائی کرتے ہوئے شہر یو ں کو قیمتی گاڑیو ں سے محر وم کر نے والے ملزم کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 40لا کھ روپے مالیت کی دو گا ڑ یاں برآمد کرلی، ملزم کیخلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکا مات کی روشنی میں اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عنا صراور دھوکہ دہی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھا نہ شالیمار پولیس ٹیم نے موثرکارروائی کرتے ہوئے جدید تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر یو ں کو قیمتی گاڑیو ں سے محر وم کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے ایک کروڑ 40لا کھ روپے کی ہتھیا ئی گئی دو گا ڑ یا ں برآمد کر لی گئی،ملزم کی شنا خت شہر یا ر خان کے نا م سے ہوئی ہے، ملزم کے خلاف مقدما ت درج ہیں، مزید تفتیش جاری ہے، سی پی او/ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا” پکار- 15 ”پر اطلا ع دیں۔