پولیس نے تحریک انصاف کے دو سابق ایم پیز کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوہدری ظفر کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کو بھی راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ سیمابیہ طاہر پر 9 مئی کے پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج ہے۔پارٹی ترجمان کاکہناہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔