شیخ رشید احمد کا اپنے ٹویٹ کے ذریعے بیان میں کہنا تھا کہ اگست کا پہلا ہفتہ ہی بہت اہم ہوگا اور سیاست کا رخ پتہ چل جائے گا ان کی گوٹی پھنس گئی ہے اور یہ گوٹی ایسی پھنسی ہے کہ ان کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں 15 مہینوں میں انہوں نے ایک تنکا نہیں توڑا اس آخری ہفتے میں کون سی تلواریں چلا لیں گے بھائی کو سفارتی پاسپورٹ دلوانے کے باوجود 15 مہینے میں نہیں لا سکے اب خدا معلوم نواز شریف کس حال میں آئے گا کب آئے گا اور کیا سیاست کر پائے گا اسحاق ڈار کو جس تیزی سے لانچ کیا تھا وہ ٹریلر ہی چلا اور فلم سنسر بورڈ نے پاس نہیں کی اب یہ پانچ آدمیوں کے نام جو دے رہے ہیں یہ پانچ آدمیوں کے نام اتنی آسانی سے سینسر بورڈ میں پاس نہیں ہوں گے راجہ ریاض بھی اپنا کام ڈال سکتا ہے اگست میں 85 رکنی کابینہ اور ان کے حکمران اپنے سائز اور اوقات میں آ چکے ہوں گے ستمبر ستمگر ہوگا سیاسی پارٹیاں جو توڑ پھوڑ کے عمل سے دوچار ہونے والی ہیں وہ کسی نتیجے پرنہیں پہنچ سکیں گی آخری ہفتے میں شہباز شریف نے جو افتتاحوں کا جمعہ بازار لگایا ہے دن میں ایک درجن سے زائد افتتاح کرکے کارکردگی کی جو ایک فوٹو گرافی کی جا رہی ہے نہ پیسے ہیں نہ وقت ہے اور نہ لوگ بے وقوف ہیں نہ 9 من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی اب لوگوں کو شعور آ چکا ہے ان کو پتا ہے کہ حقیقت کیا ہے اور دکھاوا کیاہے یہ 51 ارب یا 60 ارب کی بجائے 100 ارب روپیہ بھی ممبروں کو بانٹ دیں اب لوگ عزت نفس اصول سچائی اور حقیقت کو ووٹ دیں گے چور بازاری اور دکھاوے کو کوئی ووٹ نہیں ملیں گے سیاسی شکست اور سیاسی قبرستان ان کا مقدر ہو گا جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ عوام بے وقوف ہے وہ خود بہت بڑے بیوقوف ہیں عوام کو سب سمجھ ہے جو مایوسی اس PDM کو ملنے والی ہے اس کا PDM کو اندازہ ہے 15 مہینے میں جو چادر اور چاردیواری کو نیست و نابود کیا گیا ہے لوگوں کے گھروں میں بغیر وارنٹ بغیر کسی کیس کے داخل ہو کر توڑ پھوڑکے ساتھ خواتین کی بے حرمتی حاملہ عورتوں کی گرفتاریوں اور بچوں کو لاپتہ کرنے کے ساتھ پولیس نے جو رویہ رکھا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے ان تمام لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں ثبوت کے ساتھ لایا جائے گا خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ہے انشاء اللہ اگر اللہ کو منظور ہوا اور میں زندہ رہا تو 13 اگست کی رات 10 بجے جشن آزادی لال حویلی کے باہر اسی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">