وزیر مملکت، گندھارا ٹورازم پر وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا ہے کہ ان کی ٹاسک فورس چند دنوں میں بدھ مت کی سیاحت کے سلسلے میں سرپرائز دینے والی ہے۔ہمارا کام دیکھ کر بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی بھارت میں گندھارا کے مقامات کو متعارف کروانا شروع کر دیا ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ بھارت کے پاس صرف چند مقامات ہیں جبکہ پاکستان گندھارا تہذیب کا مرکز ہے۔ انہوں نے عزم کیا کہ وہ تمام پاکستانی سائٹس کو بین الاقوامی اداروں سے تسلیم کرائیں گے۔
یہ بات انہوں نے بدھ 26 جولائی 2023 کو میں آثار قدیمہ کے مقامات جولیاں کے پی کے اور موہرہ مرادو ٹیکسلا پنجاب کے دورے کے موقع پر آسیان ملک کے سفارت کاروں اور میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے گندھارا قدیمی اسٹوپاز کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ
-دورہ وزیراعظم ٹاسک فورس برائے گندھارا سیاحت کے تحت ہر ہفتے گندھارا تہذیب کی باقیات کا کھوج لگانے کی ایک کڑی ہے،
انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا روڈ پر واقع جولیاں اور موہرہ مرادو اسٹوپا گندھارا تہذیب کی اہم نشانیاں ہیں،انہوں نے کہا کہ آج خطے کے عظیم فلسفی کوٹلیا چانکیہ کے تعلیمی مرکز میں موجودگی باعثِ فخر ہے،چانکیہ نے ٹیکسیلا کی سرزمین پر ارتھ شاستر اور چانکیہ نیتی کتابیں تحریر کیں،فلپائنی سفارتخانے کی نمائندے نے ہزاروں سال پرانی تہذیب کے تحفظ پر پاکستان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ان سائٹس کا دورہ ایک منفرد اور یادگار تجربہ ہے۔ اس نے کہا کہ ہم تمام سائٹس کا دورہ کرنا چاہیں گے۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ عالمی ورثے کی دستاویزات میں گندھارا کے صرف 30 فیصد مقامات کا ذکر کیا گیا ہے۔ وہاں 70% سے زیادہ بیان نہیں کیا گیا ہے۔ اس لیے ہم ان پر کام کر رہے ہیں تاکہ انھیں دنیا میں متعارف کرایا جا سکے۔
ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ, موہرہ مرادو اور جولیاں کا تحفظ بہترین انداز میں کیا جارہا ہے،پنجاب میں واقع موہرہ مرادو اور خیبرپختونخوا کے جولیان کھنڈرات کو باہمی منسلک کرنا چاہتا ہوں،ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ سیاحوں کی سہولت کیلئے چیئرلفٹ متعارف کرانے کی تجویزبھی زیر غور ہے تاکہ سیاح موہرہ مرادو اور جولیان کے درمیان آسانی سے چل سکیں
گندھارا کے قدیمی ورثے کا تحفظ سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،گندھارا کے ہفتہ وار دوروں کا مقصد گندھارا تہذیب کی باقیات، کھنڈرات اور مقدس مقامات کا جائزہ لینا ہے۔عالمی سطح پر گندھارا سیاحت کے فروغ کیلئے عنقریب سرپرائز کا اعلان کروں گا،محکمہ آثار قدیمہ کے مقامی عملے نے تاریخی مقامات پر مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں مقامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے سیاحوں اور اگلی نسلوں کے لیے مقامات کی اچھی دیکھ بھال کرنے پر ان کی تعریف کی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">