چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے، قیمتوں میں اضافہ مزید مہنگائی کا طوفان لائے گا، غریب عوام پہلے ہی شدید مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، ملک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، آٹا، چاول، دال، گھی، تیل، گوشت اور سبزی سمیت روز مرہ استعمال کی کوئی شے بھی اب عوام کی دسترس میں نہیں رہی، مزدور کے لیے ایک وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے،بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی نیندیں غارت کر دی ہیں، ، لوگ غربت کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا امپورٹڈ حکومت کی پالیسیوں نے ملک کو بربادی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، نااہل حکمرانوں نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے، معاشی زبوں حالی کی بدولت ملک شدید ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے، لوگ مہنگائی کے باعث اپنا پیٹ کاٹ کر جی رہے ہیں، معاشرے میں گداگری سمیت کئی سماجی برائیاں سر اٹھا رہی ہیں، بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز نے عوام الناس کا جینا دوبھر کردیا ہے، مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام اپنی ضروریات کی تکمیل کے لیے ہر جائز وناجائز ذرائع اپنا رہے ہیں، انسانی قدروں کی پامالی روز کا معمول بن چکا، آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ بھی پٹرول، بجلی، کھاد مہنگی کرنا ہے، جبکہ لوٹ مار کرنے والے ان حکمرانوں کی عیاشیاں ختم ہی نہیں ہو رہیں، سالہاسال سے مخصوص اشرافیہ ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹ رہی ہے، معاشی ارسطوؤں نے اقتصادی نظام تباہ کر کے ملک آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا، بھاری قرضوں کے حصول کی بدولت معاشی ترقی کے شادیانے بج رہے ہیں، لیکن عوام کی مشکلات کا کسی کو احساس نہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">