وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات مولانا عبدالواسع ہائوسنگ اتھارٹی نے پروجیکٹ چکلالہ ہائٹس راولپنڈی میں کیٹگری سی کی تعمیر کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا

وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات مولانا عبدالواسع ہائوسنگ اتھارٹی نے پروجیکٹ چکلالہ ہائٹس راولپنڈی میں کیٹگری سی کی تعمیر کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر ہاسنگ و تعمیرات کا کہنا تھا ہاسنگ اتھارٹی نے جو وعدہ اپنے الا ٹیز سے کیا تھا۔ وہ جلد از جلد تکمیل کی طرف لے جائیں اس موقع پر ڈی جی طارق ر شید، پروجیکٹ ڈائریکٹر اظہر حمید، سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ڈی جی طارق ر شید نے و فاقی وزیر کو بتایا کہ فیڈرل گورنمنٹ اپلائز ہاسنگ اتھارٹی کے چاروں اپارٹمنٹس پروجیکٹ کشمیر ایوینیو اسلام اباد ،سکائی لائن اسلام اباد ،چکلالہ ہائٹس راولپنڈی ،اور لائف سٹائل ریزیڈنسی لاہور جن کا آغاز 2020 میں ہوا اور 2022 میں سریا سیمنٹ اور متفرق اشیا کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے رک گئے تھے انھوں نے و فاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے عوامی مفاد اور سرکاری ملازمین کے ان پراجیکٹ کو ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں خصوصی احکامات جاری کر تے ہوئے مذکورہ بالا پرا جیکٹ پر دوبارہ کام کر نے کی ہدایت کی

تمام پروجیکٹس کے مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے اور ترقیاتی کاموں کے دوبارہ اغاز کی منظوری دی ۔ڈائریکٹر جنرل ہاسنگ اتھارٹی اور بورڈ نے ہدایت جاری کی تھی کہ قواعد و ضوابط کے مطابق ان سفارشات پر عمل درامد کیا جائے اسی اثنا میں چکلالہ ہائٹس رہائشی اپارٹمنٹس راولپنڈی کا باقاعدہ طور پر دوبارہ آغاز کر دیا گیا جس کی وجہ سے غریب اور چھوٹے گریڈ کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اس موقع پر و فاقی وزیر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد وفاقی حکومت کے ملازمین اور عام لوگوں کو بغیر کسی نفع نقصان کے باعزت اور کم قیمت رہائش گاہ فراہم کرنا ہے ڈی جی طارق رشید نے کہا کہ یہ پروجیکٹ راولپنڈی کی پرائم لوکیشن میں 3144 خاندانوں کو رہائش فراہم کرے گا

اس منصوبے کے نفاذ کے دوران تقریبا 4500 افراد کو روزانہ کی بنیاد پر بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار ملے گا اس سے پہلے اس پروجیکٹ میں تین اپارٹمنٹ پیکجز 2020 میں شروع کیے گئے تھے لیکن ان پیکجز پر کام اپریل 2022 سے رک گیا تھا ۔لیکن وفاقی وزیر ،ڈائریکٹر جنرل ہاوسنگ اتھارٹی طا رق ر شید اور پروجیکٹ ڈائریکٹر اظہر حمید FGEHA کی انتھک کوششوں کے باعث اس پروجیکٹ کے تمام مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیا اور عنقریب یہ تمام پیکجز بحال ہو جائیں گے اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر اظہر حمید نے چکلالہ ہائٹس راولپنڈی میں 3144 کی تعمیرنقشہ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیاور کہا کہ ایف جی ای ایچ اے (FGEHA) فلیٹس کے پروجیکٹ چکلالہ ہائٹس راولپنڈی کیٹگری سی (Cat-C)کی تعمیر سے تمام سرکاری ملازمین اور عام عوام بڑھ چڑھ کر اس پروجیکٹ میں حصہ لیں اور اس پروجیکٹ کو کامیاب بنائیں۔