ایمپلائز یونین آف ڈان اسلام آباد(ای۔یو ۔ڈی آئی )کے انتخابات 2023.24 میں صدر کے لئے افتخار اے خان جبکہ جنرل سیکرٹری کے لئے اسد ملک نے میدان مار لیا۔سینئر صحافی ناصر اقبال اور تنویر شہزاد پر مشتمل الیکشن کمیٹی نے ووٹنگ کے بعد گنتی کا عمل مکمل ہونے پر نتائج کا اعلان کیا ۔ حتمی نتائج کے مطابق ڈان کے سینئر رپورٹرافتخار اے خان نے 26 ووٹ حاصل کرکے صدر کی نشست اپنے نام کی ۔ جبکہ انکے مد مقابل امیدوار مبارک زیب خان صرف 18 ووٹ حاصل کرسکے ۔
جنرل سیکرٹری کے لئے سینئر رپورٹر اسد ملک نے 30 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی۔ جبکہ نائب صدر کے لئے محمد الیاس بھٹی بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔ اسی طرح فنانس سیکریٹری کے لئے منور عظیم ۔ جوائنٹ سیکرٹری کے لئے محمد اشفاق۔ انفارمیشن سیکرٹری کے لئے کاشف عباسی بلامقابلہ منتخب ہوئے ۔ جبکہ مینجمنٹ کمیٹی کے لئے 5 ممبران فاروق احمد ۔ محمد واصف صابر۔ سلیم احمد شاہد۔ طارق محمود نقاش اور ذکی عباس بھی بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ واضح رہے کہ اسد ملک دوسری مرتبہ بھاری ووٹوں کے ساتھ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔
اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا کے صدر و سابق فنانس سیکریٹری نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور ایڈیٹر رپورٹنگ روزانہ ممتاز صغیر چوہدری نے روزنامہ ڈان ایمپلائز یونین اسلام آباد کے تمام عہدے داروں کو دفتر جاکر مبارک باد دی اور امید،ظاہر کی کہ کامیاب ہونے والے تمام عہدے دار ڈان کے تمام میڈیا،ورکرز اور صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ویلفئئر کے لئے بلا تفریق فرائض سرانجام دیں گے ۔ اور انہیں مینڈیٹ دیا گیا ہے اسکو مد مظر رکھتے ہوئے توقعات سے بڑھکر کر کام کریں گے ۔ چئیرمین اکرا رانا کوثر علی اور سینئر جوائنٹ سیکرٹری اکرا و ایڈیٹر روزنامہ صدائے پاکستان رانا عدنان نے بھی تمام عہدیداروں کو مبارک باد دی ۔