پاکستان کے نگران وزیراعظم کیلئے حفیظ شیخ کا نام فائنل کرلیا گیا، ذرائع کا دعویٰ

جوں جوں حکومت کی مدت مکمل ہونے کے دن قریب آرہے ہیں نگران وزیراعظم کے نام پر تجسس بڑھتا جا رہا ہے، آخر وہ کون ہوگا جو موجودہ وزیراعظم کی مدت ختم ہونے کے بعد نگران سیٹ میں وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوگا، اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے دو نام شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں جن میں ایک سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج ہیں جبکہ دوسرا حفیظ شیخ کا ہے، دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حفیظ شیخ کا نام نگران وزیراعظم کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کی مدت مکمل ہونے کے بعد حفیظ شیخ بطور نگران وزیراعظم حلف اٹھا لینگے، ذرائع کا کہنا ہے کہہ کیونکہ حفیظ شیخ کے اسٹیبلشمنٹ سے قریبی تعلقات ہیں جبکہ وہ آئی ایم ایف کے قریب سمجھے جاتے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایف کی پالیسیوں کے تسلسل اور آئندہ پروگرام کی آسانی کیلئے حفیظ شیخ نگران وزیراعظم کیلئے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں، دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہیکہ نگران وزیراعظم کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمودکا نام بھی زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق مخدوم احمد محمود، شاہد خاقان عباسی اور حفیظ شیخ کیناموں پر مشاورت جاری ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے نگران وزیراعظم کے لیے اسلم بھوتانی اور فواد حسن فواد کے نام بھی سامنے آرہے ہیں۔ خیال رہیکہ وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنیکی تاریخ دی ہے۔واضح رہیکہ موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات 12 بجے ختم ہو رہی ہے۔