جر ائم کی روک تھا م، شہر یو ں کے جا ن و ما ل کی حفاظت اور انصاف کی فراہمی اولین تر جیح ہے، اس میں کسی قسم کی غفلت ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی، 14اگست کے حو الے سے سیکور ٹی کے فول پر وف انتظاما ت کیے جا ئیں، سی پی او /ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد کی زیر صدارت کرائم کی صورت حال کا جا ئز ہ لینے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گر فت کو مضبو ط کر نے کے حو الے سے اہم اجلاس۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او /ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی زیر صدارت کرائم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلا س میں ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر، زونل ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز اور تمام افسر ان مہتمم تھانہ جات نے شرکت کی، اجلاس میں تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور ہر افسر سے الگ الگ بازپرس کی گئی، سی پی او/ ڈی آئی جی آپریشنز نے نا قص کار کر دگی پر پانچ افسر ان مہتمم تھانہ جات کو معطل کر دیا،جن میں تھانہ سیکر ٹر یٹ، تھا نہ بہا رہ کہو، تھا نہ شہزاد ٹا و¿ن ، تھا نہ بنی گا لہ اورتھانہ کرپا کے افسران مہتمم شامل ہیں، جبکہ افسر مہتمم تھانہ لو ہی بھیر کو اچھی کا ر کر دگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نو ازا،
اس مو قع پر انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ آ ئندہ میٹنگ میں تما م افسران کی کا رکر دگی کا جا ئز ہ لیا جا ئے گا اور کر ائم میں اضا فہ پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا جا ئے گا، انہو ں نے تما م افسران کو کا رکر دگی بہتر کر نے کیلئے سات دن کا وقت دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ14اگست کے حو الے سے سیکور ٹی کے فول پر وف انتظا ما ت کیے جا ئیں، تفریحی مقاما ت پر اضا فی نفری کو تعینا ت کیا جا ئے، ہو ائی فائر نگ، ون ویلنگ کر نے والے اور ان مو ٹر سا ئیکل کوتیا ر کر نے والے مکینک کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا ئی جا ئے اور ان کا ریکا ر ڈ چیک کیا جا ئے، جر ائم کے انسداد کے لیے منظم اور متحر ک گر وہ کے خلاف مو ثر و مر بو ط حکمت عملی کے تحت کا رروائی کر یں، گرفتار گر و ہو ں کے سا تھیو ں اور سہو لت کا روں کو بھی گرفتار کیا جا ئے، مو ٹر سائیکل و کا ر چوری کے مقدما ت میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی اور برآمد گی کو یقینی بنا ئیں، جر ائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے تما م وسائل بر و¿ ے کا ر لا ئے جا ئیں، سنگین مقدما ت میں ملوث ملزمان اور مجرمان کی گرفتار ی کو بھی یقینی بنا ئیں
منشیات فروشی کے خاتمہ پر خصوصی توجہ دیں خصوصا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کی بیخ کنی کی جائے، بغیر نمبر پلیٹ،کالے شیشوں اور نیلی بتیوں والی گاڑیوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کے احکامات جاری کئے، پیشہ وربھکا ریو ں اوران کے سہو لت کا روں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدما ت کا اندراج کر یں، زیر تفتیش مقدمات کے چالان جلد از جلد یکسو کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوائے جائیں،مقدمات کی تفتیش میں بہتری لائی جائے
تمام افسران اپنا ٹرن آﺅٹ مثالی بنائیں،انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ گشت کو مزید موثر اور با مقصد بنائیں، تمام افسر مہتمم تھانہ جات سنگین جرائم کے خاتمے کے لئے خصوصی لائحہ عمل بنائے،جرائم پیشہ عناصر کے سدباب کو یقینی بنانے کیلئے ڈولفن گشت کو موثر بنایا جائے اورتمام افسران کوہدایات دیں کہ وہ نیک نیتی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں۔فرائض میں غفلت لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔