گو آئل مارکیٹنگ کمپنی کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قلت، راولپنڈی اسلام آباد کے شہری رل گئے

ملک بھر کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس مطلوبہ سٹوریج نہ ہونے کے باعث  پٹرول کی قلت گو آئل مارکیٹنگ کمپنی کے پٹرول پمپ پر پٹرول کی قلت راولپنڈی اسلام آباد میں پٹرول پمپ بند ہوگئے کمپنی کے پاس 20دنوں کا ذخیرہ شہری رل گئے ذرائع کے مطابق آئیل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا کی جانب سے ملک کی مختلف آئیل سپلائی کرنے والی کمپنیاں جن میں سر فہرست گو آئیل حیسکو شامل ہے کے پٹرول پمپ پر پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ہےجس کی وجہ سے شہریوں کو پٹرول نہیں مل رہا ہے حیسکول کے خلاف تو اوگرا کو متعدد شکایات بھی ملی لیکن اس کےخلاف تا حال کوئی کارروائی بعد گو آئیل جس کے پنجاب میں105 پٹرول پمپ ہیں جو کمپنی کے اپنے پمپ میں پٹرول کی ترسیل کم ہوگئی ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد کے پٹرول پمپ جن میں خصوصاََ ایمبیسی روڈ، پی اے ایف چوک راولپنڈی ، جہاز گرائونڈ شامل ہیں پٹرول نہ ہونے کی وجہ سے پمپ بند کرنے پڑے پٹرول کے لیے آنے والے شہریوں کو کہا جاتا ہے کہ پٹرول کی سپلائی نہیں آ رہی کیپیٹل نیوز پوائنٹ  نے اس حوالے سے مذکورہ پٹرول پمپس انتظامیہ سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے پاس پٹرول کی کمی ہے لہذا دو تین دن بعد پٹرول کے ٹینکر آتے ہیں تین دن کے بعد پٹرول ملتا ہے کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے راولپنڈی اسلام آباد نے زونل مینیجر سے رابطہ کیا ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی پورے ملک میں قلت ہے یہ ہمارے ساتھ نہیں سب کمپنیوں کے ساتھ کمی ہے جس کے بعد جنرل مینیجر گو آئل مارکیٹنگ اور نگزیب سے فون پر رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی کمی پورے ملک میں ہے شکایت ملی رہی ہیں ہم اس کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے ترجمان اوگرا سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پٹرول کی کمی نہیں جو کمپنی پٹرول فراہم نہیں کر رہی اس کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے گا