امریکی ریاست ہوائی کی کاؤنٹی ماؤوی میں لگنے والی آگ کو امریکا کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین آتشزدگی قرار دیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوائی میں بدترین آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 89 تک جاپہنچی ہے جبکہ جنگلات سے پھیلی آگ سے تباہ عمارتوں میں لاشیں تلاش کرنے کا کام جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 2018 میں کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 85 افراد ہلاک ہوئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خوفناک آتشزدگی نے ماؤوی میں 2200 سے زیادہ عمارتیں اور ڈھائی ہزار ایکڑ اراضی پر سب کچھ جلاکر راکھ بنا ڈالا ہے اور ساڑھے 5 ارب ڈالر نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ای کامرس کمپنی ایمازون کے بانی اور دنیا کے ارب پتی افراد میں شامل جیف بیزوس اور ان کی منگیتر لارین سینشز نے ماؤوی فنڈ کے نام سے ایک فنڈ قائم کیا ہے جس میں دونوں نے 100 ملین ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">