اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کی حدود سے باہر واقع ہاسنگ سوسائٹیز کو “اسلام آباد” نام استعمال کرنے سے روکتے ہوئے سوسائٹیز کو اپنے ناموں میں سے “اسلام آباد” نام ہٹانے کا حکم دے دیا۔جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت سے جاری ہاسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخی کے خلاف کیس کے فیصلہ میں عدالت کاکہناہے کہ”اسلام آباد” نام کی تبدیلی سے تاثر ختم ہو گا یہ سوسائٹیز اسلام آباد کی حدود میں واقع ہیں،سوسائٹیز کے خرچ پر قومی اخبارات میں اشتہار دیے جائیں یہ سوسائٹیز اسلام آباد کی حدود میں نہیں ہیں،عوامی آگاہی کے لئے اشتہارات مستقل ہاسنگ سوسائٹیز کی مرکزی جگہوں پر چسپاں رہیں گی،اسلام آباد نام استعمال کرکے چالاکی سے عوام کو تاثر دیا جارہا ہے سوسائٹیز اسلام آباد میں واقع ہیں، عدالت نے اسلام آباد کی حدود سے باہر واقع 18 ہاسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخی کالعدم قراردیتے ہوئے
مذکورہ 18 ہاوسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن دوبارہ بحال کر دی،اسلام آباد میں رجسٹرڈ لیکن اسلام آباد کی حدود سے باہر واقع سوسائٹیز جن میں پاکستان پاکستان ایمپلائیز کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی،اسٹیٹ لائف انشورنس کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی انجینئرنگ کواپریٹو ہاسنگ سوسائٹی،واپڈا ایمپلائیز کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی او جی ڈی سی ایل افیسر کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی سوسائٹی،اسلام اباد کواپریٹو ہاسنگ سوسائٹی،پاک پی ڈبلیو ڈی ای ایمپلائیز کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی نیشنل پولیس فانڈیشن کواپریٹو ہاسنگ سوسائٹی پی اے ار سی ایمپلائیز کوپریٹو ہاسنگ سوسائٹی سمیت متعدد رجسٹریشن ڈی سی نے منسوخ کی تھی،عدالت نے رجسٹریشن منسوخی کا گزشتہ سال 23 ستمبر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیااور یہ بھی کہاکہ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز نے سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخی کرتے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے،مختلف انکوائریز کے بعد رجسٹرار سوسائٹیز قانون کے مطابق دوبارہ کاروائی کر سکیں گے، رجسٹرار پہلے خود مطمئن کرے کیا سوسائٹیز نے رجسٹریشن کے ایک سال کے اندر ڈویلپمنٹ شیڈول دیا، رجسٹرار تصدیق کرے گا مقررہ وقت میں کیا سوسائٹیز نے متعلقہ صوبے میں ڈیٹا فراہم کیا،اگر سوسائٹیز نے ہاسنگ پراجیکٹ پر عمل درآمد کرنے کا ڈیٹا نہیں دیا تو رجسٹرار کاروائی کر سکتا ہے،رجسٹرار انکوائری کرے گا کیا سوسائٹیز نے متعلقہ صوبوں میں پراجیکٹس بروقت مکمل کییاور یہ انکوائری بھی کرے کیا پراجیکٹ کیلئے جگہ ایکوائر کی گئی اگر نہیں تو انکے فنانشل افیئرز کی انکوائری کریں،رجسٹرار یہ بھی انکوائری کرے گا ہاوسنگ سوسائٹیز کے پاس کیا ہاسنگ سکیم چلانے کی صلاحیت ہے،رجسٹرار پنجاب کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے بھی اس حوالے سے معاونت لے سکے گا،دو ماہ میں رجسٹرار کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز رجسٹرار ہائیکورٹ کو عمل درآمد رپورٹ دیں،عدالت کے سامنے آیا ہے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز نے کبھی بھی قانون پر عمل نہیں کرایا،ہاسنگ سوسائٹیز کی ورکنگ اور ان کے فنانشل افیئرز کو کبھی مانیٹر نہیں کیا گیا،ریکارڈ پر ایسا کچھ نہیں کہ کبھی رجسٹرار نے پنجاب کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ نے معلومات حاصل کی ہوں۔