پاکستان تحریک انصاف کا صدرِمملکت کی چشم کشا ٹویٹ سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کر لیا

پاکستان تحریک انصاف کا صدرِمملکت کی چشم کشا ٹویٹ کی روشنی میںسپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کر لیا
آئین و قانون، شہریوں کے بنیادی حقوق اور جمہوریتِ و پارلیمان کی بقا و سلامتی کیلئے خوف و خدشات سے اوپر اٹھ کر مقف اختیار کرنے پر صدرِمملکت سے اظہارِتشکر قومی و عدالتی سطح پر صدرِمملکت کے مقف کی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان اہم ترین قانونی مسودہ جات کی توثیق کے عمل پر صدرِمملکت کا مقف ہرلحاظ سے غیرمعمولی اور سنجیدہ ترین اقدامات کا متقاضی ہے، ترجمان تحریک انصاف صدرِمملکت نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے ریاستی و حکومتی ڈھانچے میں گہرائی تک سرایت کئے گئے مرض کی نشاندہی کی ہے، ترجمان تحریک انصاف پچھلے 16 ماہ کے دوران پاکستان میں آئین سے انحراف، قانون کی پامالی، جمہوریت سے فرار اور ریاست کو شخصیات کے تابع کرنے کی رسومِ بد کو تقویت پہنچائی گئی، ترجمان تحریک انصاف پارلیمان اور الیکشن کمیشن سمیت پوری ریاستی مشینری کو آئین کی تابعداری سے ہٹا کر غیرمرئی قوتوں کے اشاروں پر چلا دیا گیا، ترجمان تحریک انصاف آئین کے اہم ترین حصوں پر عملدرآمد کو یکسر منسوخ کرکے ملک کو جنگل کے قانون کی گرفت میں دیکر میڈیا و عدالتوں کو نادیدہ قوتوں کے شکنجے میں جکڑ لیا گیا، ترجمان تحریک انصاف پنجاب و پختونخوا میں غیرقانونی نگران حکومتوں کی موجودگی اور دونوں صوبوں کے 17 کروڑ پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کئے جانے میں بھی یہی سوچ کارفرما ہے، ترجمان تحریک انصاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ایک متنازع عدالتی فیصلے کے ذریعے تیز ترین گرفتاری اور جماعت کو کچلنے کیلئے ہزاروں قائدین و کارکنان کیخلاف ننگی فسطائیت اسی سلسل ناتمام کا حصہ ہے، ترجمان تحریک انصاف مجرموں کو این آر او ٹو کے ذریعے دی جانے والی عام معافی اور نیب قانون میں ترمیم کے ذریعے نظامِ احتساب کی تباہی کے پیچھے بھی انہی ہاتھوں کے نشان ہیں، ترجمان تحریک انصاف صدرِمملکت وفاق کی علامت، پارلیمان کا حصہ اور افواجِ پاکستان کے سپریم کمانڈر ہیں، ترجمان تحریک انصاف صدرِمملکت کے فیصلوں کو ان کی منشا و مرضی کے بغیر غیرمثر بنانے یا سازش و خفیہ تدبیروں کے ذریعے ان پر عملدرآمد روکنا ہر لحاظ سے شرمناک، غیرآئینی اور ناقابلِ قبول ہے، ترجمان تحریک انصاف معاملے کو سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں گے اور چیف جسٹس سے اس کی ہر پہلو سے تحقیقات کے ذریعے ذمہ داروں کے تعین اور محاسبے کی استدعا کریں گے، ترجمان تحریک انصاف امریکہ میں پاکستانی سفیر کے بھجوائے گئے خفیہ مراسلے (سائفر) کی اعلی سطحی تحقیقات کرنے کیلئے عدالتی کمیشن قائم کرنے کے مطالبے کا بھی پرزور اعادہ کرتے ہیں، ترجمان تحریک انصاف پوری قوم اور تحریک انصاف آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت و حقوق کے تحفظ اور ریاستی و حکومتی نظم کو آلائشوں سے پاک کرنے کیلئے صدرِ مملکت کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے،