وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی سے مولانا طاہر اشرفی کی ملاقات کی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی سے پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی اور انہیں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے مولانا طاہر اشرفی نے سانحہ جڑانوالہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگران وزیراعظم نے جڑانوالہ واقعہ کی شدید مذمت کی ہے، ایسے رویے برداشت نہیں کریں گے۔متاثرہ گرجا گھروں اور متاثرہ شہریوں کے مکانات کی تعمیر و بحالی کا عمل جاری ہے۔نگراں حکومت آئین اور قانون کے مطابق تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو انتہا پسندی اور لاقانونیت کی آگ نہیں بھڑکانے دیں گے۔اقلیتوں خاص طور پر مسیحیوں نے قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے فوری اقدامات قابل تعریف