اسلام آباد(سی این پی)بجلی کے بھاری بلز ،بے جا ٹکیسز اور مہنگائی کے خلاف تاجر برادری اورشہری سڑکوں پرنکل آئے
تفصیل کے مطاب قبجلی کے بھاری بلز اور بے جا ٹیکسز کے خلاف عوام کا احتجاج ملک بھر میں جاری ہے جب کہ ملک کے تاجروں نے بھی بھاری بلز کے خلاف بھرپور مظاہرے جاری رکھنے اور شٹر ڈاو¿ن کے اعلانات کیے ہیں۔
راولپنڈی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ثاقب رفیق و دیگر عہدداروں نے پریس کانفرنس کی، جس میں توانائی بحران اور بھاری بلز کے خلاف دوسرے تاجر رہنما بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
ثاقب رفیق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے حالیہ اقدامات سے تاجر برادری پریشان ہے۔
ہماری پریس کانفرنس کے دوران حکومت نے بجلی میں مزید ساڑھے 4 روپے اضافہ کردیا ہے۔ حکومت ایکسپورٹ بڑھانے کا کہہ رہی ہے، ایسے حالات میں یہ کیسے ہوگا؟۔
ہمارے دفتر کا بل 21 لاکھ روپے آیا ہے۔ حکومت فوراً سے پہلے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کو کنٹرول کرے
انہوں نے کہا کہ لوگ ذاتی اشیا بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ پی آئی اے کے پہلے 11 طیارے گراو¿نڈ اور اب 17 ہو گئے ہیں، اس کا خسارہ بھی عوام نے پورا کرنا ہے۔
بجلی کا بل کرایہ دار کے کرایے سے بھی زیادہ آتا ہے۔ حکومت ٹیکس حصول کے لیے متبادل انتظامات کرے۔ حکومت سولرسسٹم کی حوصلہ افزائی کرے
تاجر رہنما سہیل الطاف نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے ملک میں لا اینڈ آرڈر صورت حال خراب ہونے نوبت آ چکی ہے۔ نگراں حکومت کو مالی معاملات حل کرنے کی پاور مل گئی ہے۔
ملک میں احتجاج ہورہے ہیں اور حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی۔ میٹر ریڈرز کو لوگ پکڑ کر مارنا شروع ہوگئے ہیں۔ صورت حال ایسی ہے جیسے ملک ڈیفالٹ کرچکا ہے۔
چھوٹے اور بڑے تاجروں نے ہاتھ کھڑے کردیے ہیں۔ صورت حال کو سنبھالا نہ گیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائینگے
انہوں نے کہا کہ کسی کا بل 25 گنا بڑھ گیا ہے کسی کا 50 فیصد۔ جن اداروں کو مفت بجلی اور پیٹرول مل رہا ہے اسے بند کیا جائے۔
سارا بوجھ عوام پر کیوں ڈالا جارہا ہے۔ حکومت تاجروں سے صرف قربانیاں نہ مانگے خود بھی قربانی دینے کے لیے تیار ہوجائے۔ پراپرٹی ٹیکس کو ڈبل کردیا گیا ہے ہر کاروبار تباہی کے دہانی پر کھڑا ہے۔
سہیل الطاف کا کہنا تھا کہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ تاجر برادری حکومت اور عوام کے مابین پل کا کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔
نگراں وزیر خزانہ کے لیے کاروباری طبقے کے لیے کوئی وقت نہیں۔ ہمارے ہڑتال اور احتجاج پر جانے سے قبل حکومت معاملات کو سیدھا کرلے۔ ملک کا ہر طبقہ مہنگائی کی وجہ سے پریشان حال ہے۔
دوسری جانب انجمن تاجران بالاکوٹ نے بجلی بلز میں اضافہ مسترد کردیا۔ تنظیم کی جانب سے بجلی کے بل جمع نہ کرنے اور پیر سے شٹرڈاو¿ن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاجر رہنماو¿ں نے کہا کہ ظالمانہ ٹیکسوں سے سفید پوش طبقہ شدید متاثر ہوگیا ہے۔ دریں اثنا پیسکو نے افسران کو عوام سے مذاکرات کے ذریعے بل وصولی کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مختلف مقامات پر عوام کے احتجاج کی اطلاعات ہیں۔ ڈسکوز کمپنی ملازمین کے خلاف بھی احتجاج اور حملے ہوچکے ہیں۔