اسلام آباد(سی این پی)انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر نے اٹک جیل کا دورہ کیا اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے اٹک جیل کے دورہ کے دوران جیل کی سکیورٹی اور دیگر قیدیوں کو فراہم کی گئی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
فاروق نذیر نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں مہیا کی گئی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کے تعاون کی تعریف کی۔
آئی جی جیل خانہ جات نے قیدیوں کو قانون کے مطابق تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔