اسلام آباد(سی این پی) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میںپی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔
ان کیمرہ سماعت کے بعد عدالت نے شاہ محمود قریشی کو مزید 2 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیس میں پیش رفت نہ ہوئی تو مزید جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جائے گا۔ ایف آئی اے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی سے تحقیقات کررہی ہے۔