راولپنڈی: ٹریلر اور وین میں تصادم، 5افراد جاں بحق، 6زخمی

راولپنڈی(سی این پی)راولپنڈی میں ٹریلر اور وین میں تصادم کے دوران 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی کے علاقے ٹی چوک پرانے ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر اور وین میں حادثہ پیش آیا

جس کے نتیجے میں 5 افراد جان سے چلے گئے جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔