اسلام آباد (سی این پی ) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا امکان ظاہر کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کا مختصر دورہ 10 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے
وہ نگران وزیراعظم انوار کاکڑ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ پاکستان کے بعد سعودی ولی عہد بھارت کا بھی دورہ کریں گے۔