پاکستان نے بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کر دیا

اسلام آباد (سی این پی) پاکستان نے مہنگی بجلی کے تناظر میں ملکی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک پلان شیئر کر دیا۔

اگست اور ستمبر کے بلوں کو اقساط میں لینے کیلئے وزارت خزانہ تحریری گارنٹی دے گی، آئی ایم ایف حکام کو نگران وزیر خزانہ نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کی درخواست بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے بلوں میں ریلیف پر آج جواب ملنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد 400 یونٹ والوں کو ریلیف ملے گا

بجلی بلوں میں ٹیکسیشن میں کمی کیلئے آئی ایم ایف ریلیف نہیں دے گا، بجلی بلوں کو اقساط میں وصول کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی رضا مندی مل سکتی ہے، آئی ایم ایف نے رضامندی ظاہر کی تو 2 ماہ کیلئے معاہدہ ہو سکتاہے۔