ماسکو(سی این پی) روس میں اسلامی بینکنگ کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا جس سے مسلم برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انھوں نے صدر ولادیمیر پوٹن کا شکریہ ادا کیا
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 25 ملین مسلمان آبادی والے ملک روس نے یکم ستمبر سے اسلامی بینکنگ کے آغاز کا اعلان کردیا جسے مسلم کمیونیٹی نے کافی سراہا ہے
روس میں کچھ اسلامی مالیاتی ادارے پہلے سے کام کر رہے تھے لیکن اب پہلی بار اسلامی بینکنگ کا سرکاری سطح پر آغاز کیا گیا ہے۔
اسلامی بینکاری مسلم اکثریتی علاقوں تاتارستان، باشکورتوستان، چیچنیا اور داغستان میں شروع کی جائے گی اور اگر یہ پروگرام کامیاب ثابت ہوگیا تو یہ پورے ملک میں متعارف کرادیا جائے گا۔
مسلم آبادی کافی عرصے سے اسلامی بینکاری کا مطالبہ کرتی آئی ہے لیکن یوکرین جنگ کے باعث روس کے اقتصادی شعبے پر مغربی ممالک کے دباو¿ نے بھی صدر پوٹن کو اسلامی بینکاری شروع کرنے پر مجبور کیا۔