ایشیا کپ:سری لنکا نےبنگلا دیش کو شکست دیدی

پالی کیلے(سی این پی)ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

سری لنکا نے 39.5اوور میں 165 کا ٹارگٹ مکمل کرلیا

پالے کیلے میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلا دیش کی پوری ٹیم 42.4 اوورز میں 164 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

بنگلا دیش کے نجم الحسین 89 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم انکے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر رنز بنانے میں ناکام رہا۔ اوپنر تنزید حسن صفر، محمد نعیم 16، توحید ہردوئے 20 اور کپتان شکیب الحسن محض 5 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

مشفق الرحیم 13، مہدی حسن 5 اور مہدی حسن (ٹو) 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ تسکین احمد اور مستفیظ الرحمٰن کھاتہ کھولے بغیر ہی چلتے بنے۔

سری لنکا کی جانب سے متھیشا پاتھیرانا نے 4 اور مہیش تھیکشانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دھننجایا ڈی سلوا، دونیتھ والالیگا اور داسن شناکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا نے دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے39 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف مکمل کرلیا ۔چیرتھ اسالنکا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ،انہوں نے 62رنز بنائے اورناٹ آئوٹ رہے۔

شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور 10 اوورز میں 29 سکور دیا ۔تسکین احمد ،شریف السلام اور مہدی حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔