نواز شریف کی اسحاق ڈار کو معاشی بحالی کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(سی این پی)مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو معاشی بحالی کیلئے جامع منصوبہ تیارکرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں سابق وزیراعظم کو معاشی مشکلات پر بریفنگ دی گئی

اسحاق ڈار نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا منترہ ختم ہوگیا، جو تباہی کی گئی ایک سال میں ٹھیک نہیں ہوسکتی، ہوا میں نہیں کہتا تھا کہ ڈالر کی قیمت 200 روپے ہوگی، پاکستان کی کرنسی کے کیساتھ اسپیکولیٹرز کھیل کھیل رہے ہیں، انہیں نکیل ڈالنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا منترہ ختم ہوگیا ہے، ہم نے 2017 میں اقتدار چھوڑا تو دنیا پاکستان کی تعریف کررہی تھی، جو تباہی کی گئی یہ ایک سال میں ٹھیک نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کرنی ہے، 2017 میں بھی پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کرنا چاہتے ہیں، نگران حکومت تمام پالیسیز کو لیکر چلے تو ملک بہتر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوا میں نہیں کہتا تھا کہ ڈالر کی قیمت 200 روپے ہوگی، پاکستان کی کرنسی کے کیساتھ اسپیکولیٹرز کھیل کھیل رہے ہیں، میں نے ان اسپیکولیٹرز کا کھیل 1999 اور 2014 میں بھی دیکھا ہوا ہے، انہیں نکیل ڈالنا حکومت اور اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے۔