لندن،کراچی(سی این پی)سابق وزیر اعظم شہباز شریف،سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان اور خیبر کے اضلاع میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے افسر اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جام شہادت نوش کرنے والے میجر عزیز، حوالدار منتظر شاہ اور سپاہی محمد عارف کو سلام پیش کرتے ہیں
عوامی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وطن کی حرمت، سلامتی اور دفاع کے لئے قربانیاں دینے والے شہدا اور غازی قوم کے ہیروز ہیں ،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،ہمارے شہدا کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے قومی عزم کا مظہر ہیں ،اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین ،سابق وزیر اعظم نے کوئٹہ، ہزار گنجی میں پولیس موبائل پر ہینڈ گرنیڈ حملے کی بھی مذمت کی اورپولیس کے جذبے اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ،سابق وزیراعظم نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے میرانشاہ میں میجر عامر اور سپاہی عارف کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے ،آصف زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مادر وطن کو دشمنوں سے پاک کرنے ہوئے میجر عامر شہید اور سپاہی عارف شہید نے جان کا نذرانہ دیا ، دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خاتمے سے امن بحال ہوگا،آصف علی زرداری کا میجر عامر شہید اور سپاہی عارف شہید کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا میجر عامر اور سپاہی عارف کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا کہ میرانشاہ میں وطن دشمنوں سے دھرتی کو پاک کرتے ہوئے میجر عامر اور سپاہی عارف نے جام شہادت نوش کیا ،سوات کی طرح آپریشن کرکے مادر وطن کو دشمنوں سے پاک کرنا ہوگا،بلاول بھٹو زرداری کا میجر عامر شہید اور سپاہی عارف شہید کے ورثا سے اظہار تعزیت کی ۔