پالی کیلے(سی این پی)ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف پاکستانی فاسٹ بولرز نے نئی تاریخ رقم کردی۔گزشتہ روز روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان پالے کیلے میں کھیلا گیا میچ بارش کی نذر ہوگیا تاہم دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا تھا۔
ٹورنامنٹ کے اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ پاکستان کی جانب سے تینوں فاسٹ بولرز نے میچ میں بھارت کی 10 وکٹیں حاصل کیں، جو ایشیاکپ کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت کرکٹرز کی دوستی پر گوتم گمبھیر چراغ پا ہوگئے،بھارت نے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم شاہین شاہ آفریدی اور حارث رف نے بھارتی ٹاپ آرڈر کو ریت کی دیوار بنادیا۔
اوپنر روہت شرما 11، ویرات کوہلی 4، شبمن گِل 10 اور شیرس ایر کو شاہین اور حارث نے ابتدا ہی میں پویلین کی راہ دیکھائی جبکہ اور ہندوستانی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے 4 جبکہ حارث اور نسیم شاہ نے 3، 3 شکار کیے۔ایشیاکپ میں تینوں پاکستانی بالرز کی جانب سے بھارتی ٹیم کی 10 وکٹیں لیکر تیز گیند بازوں کا پہلا مجموعہ بن کر تاریخ رقم کی۔