ماہرہ خان کی ساحل سمندرپر عروسی جوڑا زیب تن تصاویر وائرل

اسلام آباد(سی این پی)پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں ا±نہیں عروسی جوڑے میں ساحل سمندر پر جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ماہرہ خان کو کون نہیں جانتا، ہر کوئی ان کی جاندار اداکاری اور کام کرنے کے انداز کو سراہتا نظر آتا ہے۔ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ چٹ چیٹ کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں ڈیزائنر عائشہ شعیب ملک کیلئے کروائے گئے برانڈ فوٹو شوٹ کی ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی جس میں وہ ایک حسین عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں ماہرہ خان کو ساحل سمندر پر دیکھا جاسکتا ہے جو مچلتی لہروں کے دل موہ لینے والے منظر میں اپنے حسن سے مزید چار چاند لگاتی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے اس شوٹ کے دوران دو عروسی جوڑے زیب تن کیے ہیں ایک ہلکی گلابی پشواس جس کے ساتھ انہوں نے ہلکا میک اپ کیا ہوا ہے۔

دوسرے لک میں انہوں نے ڈل گولڈ اور سلور کے امتزاج سے بنی میکسی پہنی ہوئی ہے اور بالوں کو بیچ کی مانگ پر باندھا ہوا ہے۔ ماہرہ خان نے پاکستان کے ساحل سمندر پر حسن کے جلوے بکھیر کر سب کی تعریفیں سمیٹ لیں۔