اسلام آبا د(سی این پی) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈی اے وی کالج روڈ راولپنڈی میں یوم دفاع کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور درود شریف سے ہوا اس کے بعد بچوں نے ملی نغمے، کلام اقبال پڑھا اور تقریر کی
جس کے بعد اگیگا کے نائب صدر عبدالحنان جنجوعہ نے یوم دفاع کے موقع پر 1965ء کے جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا کہ کیسے میجر غزیزبھٹی نے دشمن کا مقابلہ کیا اور ان کو پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر دیا گیا
تقریب میں پرنسپل خالد رشید نے بھی پاک فوج کی خدمات کو سراہا. آخرمیں عبدالحنان جنجوعہ نے بچوں سے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگوائے جس سے بچوں میں شہادت کا جذبہ پیدا ہوگیا اور ساتھ ہی انہوں نے اعجاز احمد ہرل کا میڈیا کوریج کا شکریہ بھی ادا کیا