190 ملین پاونڈ کیس ،ہمیں کہاگیا خفیہ لفافے پر دستخط کر دیں،ثانیہ نشتر کا نیب کو جواب

راولپنڈی(سی این پی ) نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاونڈ کیس کے معاملہ پر ثانیہ نشتر کی نیب راولپنڈی میں بطور گواہ پیش کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب نے ایک گھنٹے تک ثانیہ نشتر سے پوچھ گچھ کی، پوچھ گچھ کے دوران ثانیہ نشترنے نیب کو بتایا کہکابینہ میٹنگ میں شہزاد اکبر نے خفیہ لفافہ دکھایا گیا اور ہمیں بس کہا گیا کہ اس پر دستخط کئے جائیں

ثانیہ نشتر کی جانب سے دو سابق وزرا کے نام نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو بتائے گئے، نیب نے رقم منتقلی کے حوالے سے مختلف سوالات ثانیہ نشتر سے کےئے گئے ،ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ثانیہ نشتر کی جانب سے دیئے گئے جوابات پر نیب مطمئن رہا ۔