پولیس کسی بھی عناصر کوامن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی،آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خان

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی فضاءکو برقرار رکھنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ناکہ جات لگائے، ماہ اگست کے دوران ان ناکہ جات پر کل6272گاڑیوں،17ہزار575موٹرسائیکلوں، 13ہزار426 اشخاص کو چیک کیا گیا،جبکہ 238گاڑیوں،4235موٹرسائیکلوں اور1248مشکوک اشخا ص کو جانچ پڑتال کیلئے مختلف تھانہ جات منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبرناصرخاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی فضاءکو برقرار رکھنے اور شہریوں کی حفاظت کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگائے، ان ناکہ جات پر ماہ اگست کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کل06ہزار272گاڑیوں،17ہزار575موٹرسائیکلوںاور 13ہزار 426 اشخاص کو چیک کیا ،جبکہ 238گاڑیوں،04ہزار 235موٹرسائیکلوں اور01ہزار248مشکوک اشخا ص کو جانچ پڑتال کیلئے مختلف تھانہ جات اور ایک گاڑی کو انسداد کار چوری سیل منتقل کیا، گرفتار ملزمان کیخلاف کل12ایف آئی آرز کا اندراج بھی کیا گیا

اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبرناصرخاں نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کسی بھی عناصر کوامن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،تا کہ کو ئی شر پسند عنا صر اپنے مذمو م مقاصدمیں کا میا ب نہ ہو سکے، انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکیور ٹی کے سخت اقداما ت کرتے ہوئے شہر بھر میںگشت کو مزید موثر بنایا جائے اور ناکہ جات پر تعینات افسران و جوان چیکنگ کو موثر بنائیں، ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکار مکمل ساز و سامان کا استعمال کریںاور ناکہ جات پر الرٹ رہیں،انہوں نے مزید کہا کہ دوران سفر شہری اپنے شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیںاور ڈیوٹی پر مامور عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں، اہلکار دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت نہ برتیں،شہریوں کے ساتھ اپنا رویہ اچھا رکھیں، شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ کسی مشکوک شخص یا سرگرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ یا “پکار “15-پرفوری اطلاع دیں۔