اسلام آباد (سی ااین پی)ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں کرپشن ختم کرنی ہے تو ملک میں پانچ ہزار، ایک ہزار، پانچ سو کے نوٹ ختم کر دیے جائیں تو کرپشن کا خاتمہ اور ملکی معیشت بہترین ہو جائے گی
ان خیالات کا اظہار راولپنڈی اسلام آباد کے شہری خالد شکیل، اصف، محمد علی، ندیم عباس، عر فان، نے کیپیٹل نیوز پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کی ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پانچ ہزار کے نوٹ کی بندش سے متعلق مختلف اطلاعات سامنے ارہی تھیں کہ پانچ ہزار کا نوٹ ختم کر دیا گیا اس حوالے سے عوامی حلقوں نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اگر معیشت کو بہتر کرنا ہے تو پانچ ہزار اور پانچ سو ،ایک ہزار کا نوٹ جلد ختم کر دے ورنہ پاکستان کی معیشت تباہ ہو کر رہ جائے گی ملک میں لوٹ مار کرنے والے مافیا چینی مافیا، ڈالر ، مافیا بڑے بڑے سرمایہ کاروں نے اپنے گھروں میں چھپا رکھے ہیں وفاقی حکومت اگر ایف ائی اے نیب کو ہدایات کرے کہ ایسے بڑے بڑے سرمایہ کار ہوں سیاست دانوں سمیت دیگر منی ایکسچینج پر چھاپے مارے تو اربوں ڈالر ان کے گھروں سے ملیں گے لہذا حکومت ایک طرف مذکورہ بالا نوٹوں کو ختم کرنے کا اعلان کرے جبکہ دوسری جانب اس مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیں،ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت پانچ ہزار کے نوٹ کو ختم کرتی ہے اور دوسری جانب ایف ائی اے نیب مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتی ہے تو سارا سرمایہ گھروں سے باہر ا ٓجائے گا جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے۔