عوام کے دماغ میں کیڑا ہے ہرچیز کو منفی لیتے ہیں، نادیہ حسین

کراچی(سی این پی)اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ عوام کے دماغ میں کیڑا ہے جو کسی بھی چیز کو مثبت نہیں لیتے۔ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ ہمارے عوام کی 70 فیصد تعداد حسد اور نفرت کی وجہ سے ہرچیز کو منفی انداز میں لیتی ہے۔ عوام کے دماغ میں کیڑا ہے جو کسی بات کو مثبت نہیں لیتا۔ حسد میں مبتلا لوگ سوچتے ہیں کہ جو ان کے پاس نہیں وہ کسی دوسرے کے پاس بھی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس ٹیکنالوجی تو آگئی لیکن اسے استعمال کرنے کی عقل اور تمیز نہیں ا?ئی۔ کوئی مجھ پر یا میرے بچوں پر منفی کمنٹس کرے گا تو میں جواب دوں گی۔ مجھے سوشل میڈیا پر میسج ملا کہ میں تم سے نفرت کرتا ہوں۔ کسی کواس بات کی اجازت نہیں دوں گی کہ میری یا میرے بچوں کی عزت نفس کو نقصان پہنچائے۔اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ جہاں آپ کو لگتا ہے کہ آپ ٹھیک ہیں وہاں آپ کو بولنا چاہیے۔دنیا معاف کرنے والی نہیں آپ کو پلٹ کر جواب دینا چاہیے۔ اگر کوئی بدتمیزی کرے تو اسے تھپڑ مارنا چاہیے۔