راولپنڈی(سی این پی ) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی یاسین خان بلوچ نے چیف منسٹر پنجاب اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ایلیمنٹری مردانہ و زنانہ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری اور ضلع کے تمام سکولوں کے سربراہان کو اپنے ایک حکمنامے کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ تمام سکول کم از کم دو بڑی اور تین چھوٹی کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس کے لئے ضروری سامان کی خریداری بھی کریں جس کو سپورٹس کمیٹی کے ممبران وقتاً فوقتاً چیک بھی کریں گے ،تاکہ گراس روٹ لیول سے کھیلوں کو فروغ دیا جا سکے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جاسکے۔ فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کو کوءاضافی زمہ داری نہ دی جائے تاکہ وہ پورے انہماک کے ساتھ اپنا کام کر سکیں۔
مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ جن سکولوں میں پروفیشنل گراو¿نڈز ہیں ان کے انتظام و انصرام کی زمہ داری متعلقہ سکول کے فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کو دی جائے،تعلیمی حلقوں نے کہا ہے کہ سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی کے یہ اقدام کھیلوں کے فروغ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔