پنجاب کے ایک ہزار سکولوں کو مسلم ہینڈز کے حوالے کرنے کے فیصلہ کے خلاف اساتذہ تنظیموں کا شدید احتجاج

لاہور(سی این پی)پنجاب کے ایک ہزار سکولوں کو مسلم ہینڈز کے حوالے کرنے کے فیصلہ کے خلاف اساتذہ تنظیموں نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ محکمہ ایجوکیشن کی تنظیموں کے تمام نمائندگان جن میں چوہدری بشیر واڑئچ ، چوہدری سرفراز احمد ، راجہ طاہر محمود ،رانا احمد حسن ، ملک ذوالقرنین حیدر ، چوہدری صفدر ،ملک امجد اعوان ، رانا لیاقت ، فیاض حسین گیلانی ، ندیم اقبال پھل ، ازور بھٹی ، قاضی عمران ، راجہ اورنگزیب ،ملک اختر منیر ، راجہ کامران عزیز ، عقیل آزاد اور چوہدری محمد ہارون چیف میڈیا کوآرڈینیٹر اگیگا پنجاب نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے 1000 سکولوں کا انتظام انصرام مسلم ہینڈر پاکستان این جی او کے سپرد کرنا سکول ایجوکشن ڈیپارٹمنٹ پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔

انہوں نے کہا سکولوں کی مجوزہ نجکاری کا مطلب ہے کہ ادارے چلانے کی صلاحیت سے انکار ہے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے کہی ایسا نہ ہو پنجاب میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہی ختم کر دیا جائے ابھی بھی وقت ہے سکولز کی بہتری پر کام کیا جائے اداروں کو این جی اوز کے حوالے کرنا اپنی نا اہلی ثابت کرنا ہے تعلیمی اداروں کو پرائیوٹائزیشن سے بچانے کیلئے اساتذہ ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں تعلیم کا خون نہیں ہونے دیں گے اساتذہ کی طرف سے پنجاب بھر میں سکول بچاؤ تحریک کا آغاز کر دیا گیا۔