حریم شاہ کا چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی ویڈیو جاری کرنے کا اعلان

دبئی (سی این پی)سوشل میڈیا کی مشہور اور متنازع شخصیت ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی ویڈیو جاری کرنے کا اعلان کر دیا

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پاک بھارت ایشیا کپ 2023 کے میچ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین ذکا اشرف کا ایک ویڈیو کلپ جاری کیا جائے گا۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے یہ پوسٹ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی اہم شکست کے بعد کی گئی،حریم شاہ کا کہنا تھا کہ آج دوپہر 2 بجے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی ویڈیو وائرل کرونگی۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دے دی ہے,پاکستان کیخلاف ون ڈے کرکٹ میں بھارت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان کی ون ڈے کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے دوسری بدترین شکست ہے،اس سے قبل پاکستان 2009 میں سری لنکا سے 234 رنز سے ہارا تھا۔