سلور سٹی ایئرپورٹ ایوینیو ہاوسنگ سوسائٹی جعلی نکلی: 837 متاثرین کروڑوں روپے سے محروم،متاثرین کی نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس

اسلام آباد (سی این پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ملک صغیر نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ ہاﺅسنگ اسکیم اور سلور سٹی ہاﺅسنگ اسکیم کے ڈائریکٹر راجہ عبدالجبار، سی ای او خواجہ امجد اقبال اور ڈائریکٹر چوہدری محمد ریاض نے لوگوں کو جعلی فائلیں بھیج کر کروڑوں روپے ہڑپ کر لئے ہیں، انتظامیہ ان نوسر بازفراڈیوں کے جعل سازی کے اڈے کو بند کرائے، انکا این او سی منسوخ کرے اورراولپنڈی اسلام آباد میں موجود دفاتر سیل کرے اورانہیں گرفتار کر کے متاثرین کی رقم ان کو واپس دلوائیں

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایئرپورٹ ایونیوہاﺅسنگ اسکیم و سلور سٹی(لاریب ایسوسی ایٹس دویلپرز اینڈ پلاٹینیم ایسوسی ایٹس ڈویلپرز)کے متاثرین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معروف رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ملک صغیر نے کہا کہ ایئرپورٹ ایونیوہاﺅسنگ اسکیم و سلور سٹی(لاریب ایسوسی ایٹس دویلپرز اینڈ پلاٹینیم ایسوسی ایٹس ڈویلپرز) کے ڈائریکٹر راجہ عبدالجبار، سی ای او خواجہ امجد اقبال اور ڈائریکٹر چوہدری محمد ریاض نے 2018ءمیں انہیںاپنی ایئرپورٹ ایونیو ہاﺅسنگ اسکیم میں انوسٹمنٹ کرنے کا کہا جس پر میں نے ان سے 200 فائلز خریدیں اس کے بعد انہوں نے مجھے ایک جعلی این او سی دکھا کر سلور سٹی میں ایک سال کی پارٹنر شپ کرنے اور منافع دینے کا کہا جس پر میں نے چھ کروڑ 20 لاکھ کی انوسٹمنٹ کر دی،انہوں نے مجھے فائلز بیچنے کا کہا جس پر 230 فائلز بیچی گئیں تاہم ایک سال گزرنے کے بعد راجہ عبدالجبار نے ایئرپورٹ ایونیوہاﺅسنگ اسکیم ختم کر کے سلور سٹی ہاﺅسنگ اسیکم میں سارا سرمایہ انوسٹ کر دیااور جعل سازی کے ذریعے 837 لوگوں کو جعلی فائلز بیچ کر کروڑوں روپے ہڑپ کر لئے ہیں جو کہ نہ تو متاثرین کو پلاٹ اور نہ ہی انکی رقم واپس کر رہے ہیں

پولیس، نیب اور ایف آئی اے میں متعدد درخواستیں دینے کے باوجود یہ جعل ساز فراڈیئے سرعام آزاد گھوم رہے ہیں اور کوئی ادارہ انکے خلاف کارروئی کرنے سے گریزاں ہے،انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، کمشنر و ڈی سی راولپنڈی و اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ ایونیوہاﺅسنگ اسکیم و سلور سٹی(لاریب ایسوسی ایٹس دویلپرز اینڈ پلاٹینیم ایسوسی ایٹس ڈویلپرز)کے متاثرین کی ڈوبی ہوئی رقوم کو واپس دلوائیںاور ان فراڈیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے جعل سازی کا اڈہ بند کیا جائے اور انکا این او سی منسوخ کرکے انکے دفاتر کو سیل کیا جائے تاکہ مزید لوگ انکے فراڈ کا شکار نہ ہو سکیں۔پریس کانفرنس سے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ اور ظاہر عباسی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔