اسلام آبا د(سی این پی)ملک میں15ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کا امکان ہے،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی ورکنگ تیار کرلی ، ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 23روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کا امکان ہے
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 16 روپے سے 17 روپے فی لیٹر اضافہ کا امکان ظاہر کیا جارہاہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 24روپے فی لیٹر تک اضافہ کا امکان ہے،پیٹرول پر لیوی میں پانچ روپے فی لیٹر اضافہ کی ابھی امکان ہے،ڈیزل پر بھی لیوی میں اضافہ کا امکان ہے،ان ٹیکسز سے آئی ایم ایف کےلئے اضافی ریونیو اکٹھا کیا جائےگا
ذرائع نے بتایا کہ اوگرا حتمی سمری آج جمعہ کو وزارت خزانہ کو بھجوائیگا ، جس پر وزیر خزانہ ، وزیر توانائی اپنی رائے دینگے تاہم حتمی فیصلہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کریں گے ،قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق 16ستمبر سے ہوگا ۔