سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت دائر

اسلام آباد(سی این پی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی ہے ۔عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی

درخواست میں عدالت سے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔یاد رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔جج ابولحسنات ذوالقرنین کی جانب سے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا کہ ہمیں اس بات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ یہ ایک ٹاپ سیکرٹ کیس ہے اور عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف ناقابل تردید شواہد کیس سے تعلق ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔ملزمان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 5 اور 9 کی ناقابل ضمانت دفعات کے بظاہر جرم کے مرتکب ٹھہرے ہیں۔