اسلام آباد (سی این پی) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اپنے 5 روزہ دورہ امریکہ کیلئے روانہ ہو گئے،وہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم آفس میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کا دورہ ایک ہفتے پر محیط ہوگا ،اقوام متحدہ کے جنرل اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ22ستمبر کو اجلاس سے خطاب کریں گے،نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی ان کے ہمراہ ہیں ،نگران وزیراعظم سے آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات بھی شیڈول ہے
نگراں وزیرِ اعظم نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ عالمی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نگراں وزیر اعظم امریکہ میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی پر منعقد ہونے والی اہم کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ انوار الحق کاکڑ اس دورے میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے