لاہور (سی این پی ) لاہور ماسٹر پلان بے ضابطگی کیس میں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی۔پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ریحان الحسن کے سامنے پیش کیا گیا
اس موقع پر تمام جوڈیشل کمپلیکس کو سکیورٹی لگا کر سیل کیا گیا، غیر متعلقہ شخص اور میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، 3 ایس پیز سمیت 500 اہلکار تعینات کیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو لاہور ماسٹر پلان میں کرپشن بے ضابطگی کے کیس میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، جس کو منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔