اعلیٰ عدلیہ میں اہم تبدیلیاں: جسٹس قاضی فائزعیسیٰ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ بن گئے

اسلام آباد(سی این پی ) چیف جسٹس آف پاکستان کی تبدیلی کیساتھ ہی اعلیٰ عدلیہ میں ججزکی تقرری کی سفارش کرنے والے جوڈیشل کمیشن میں بھی اہم تبدیلیاں کر دی گئیں ، چیف جسٹس پاکستان بننے والے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ بن گئے ہیں

سابق چیف جسٹس عمر عطابندیال کے دور میں سب سے زیادہ فعال رہنے والے جج جسٹس اعجاز الاحسن سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے، جسٹس سردار طارق پہلے ہی سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں ،آئین کے مطابق چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججز سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہوتے ہیں ،جسٹس منیب اختر ججز تقرری کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا حصہ بن گئے،جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پہلے ہی کمیشن کا حصہ ہیں

آئین کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس اور چار سینئر ججز رکن ہوتے ہیں،کمیشن کے دیگر ارکان میں ایک ریٹائرڈ، وزیرقانون، اٹارنی جنرل شامل ہوتے ہیں،پاکستان بار کونسل کا ایک نمائندہ بھی جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہوتا ہے۔