راولپنڈی(سی این پی) نور برج پلازے سے برآمد ہونے والی رقم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق یہ سات سے نو ارب روپے تک ہے جبکہ ہمارے ذرائع اس بات میں انکشاف کر رہے ہیں کہ مبینہ طور پر یہ رقم 50 ارب کے لگ بھگ ہے اور اس میں تحقیقات کی جائیں تو مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق یہ ایک پورا نیٹ ورک ہے اس نیٹ ورک میں بہت سے میڈیا ہاؤسز کے مالکان بھی اس میں شامل ہیں سب سے پہلے اساس کے مالک افتخار عادل کا اس میں نام آتا ہے کیونکہ ذرائع یہ بتاتے ہیں مبینہ طور پر الحرم سٹی سے جو پیمنٹ ہوئی ہے اس میں یہ سارے شامل ہیں ملک مجید جو ہے وہ اس میں شامل ہے
اس کے علاوہ راولپنڈی کی جو دیگر سوسائٹیز ہیں یہاں سے لاہور سے آئے ہوئے جو , علیم خان جن کے اسلام آباد میں بھی بہت سارے قبضے کے معاملات ہیں ان کے بھی اس میں معاملات ہیں اور ان کے بھی اس میں رکوم ہیں اور جتنے قبضہ مافیا اور منی لانڈرز جو ہیں وہ اس ساری منصوبہ بندی میں شامل ہیں
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مبینہ طور پر اس میں جو ان کے ایف ائی اے ذرائع نے بتایا کہ ہینڈلر اور سہولت کار جیسے ہی خبر ہم نے بریک کی تو یہ زیر زمین چلے گئے ہیں یہ چھپ گئے ہیں ۔ذرائع نے اس بات کا ایک اور اہم انکشاف کیا ہے کہ مبین طور پر یہ پلی بارگین کی طرف جا رہے ہیں کیونکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق یہ 9 ارب ہے
ایف ائی اے ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر یہ 50 ارب ہے اس نے پلی بارگین کر کے معاملات جو ہیں چھپا لیے جائیں گے تاحال ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے اگر گرفتاریاں ہوں گی ، پورا نیٹ ورک ملک بھر میں پھیلا ہوا ہے اور اتنے بڑے بھائی ٹائیکون ہیں منی لالر ہیں اس میں لینڈ مافیا ہے اس میں قبضہ گروپ ہیں اگر ان کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جائیں تو ان کے گھروں سے بھی اربوں روپے برآمد ہو سکتے ہیں اور ملک کے حالات اور معیشت جو ہے وہ سدھر سکتی ہے
ایف آئی ذرائع کے مطابق مری روڈ نور برج پلازہ پر سرچ آپریشن ابھی تک جاری ہے، راولپنڈی (راجہ خالد گکھڑ) سے مری روڈ شمس آباد نور برج پلازہ کی بیسمنٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا چھاپہ ماراہے، مالکان پلازہ نے بیسمنٹ میں نجی بنک بنا رکھا تھا بیسمنٹ سے کافی تعداد میں ڈیجیٹل َسیف برآمد نوٹوں کی گنتی جاری ہےکون کون سی کرنسی اور کتنی ہے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔