لاہور (سی این پی ) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف سازش کرنیوالا ہر کردار ذلت و رسوائی سمیٹ کر گھر گیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایک پر جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا “ہر بار کہا گیا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی وہ تاحیات نااہل ہیں لیکن اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام کی طاقت سے وہ ہر بار واپس آتا ہے اور پوری طاقت سے آتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جس جس کردار نے نواز شریف کے خلاف سازش کی وہ ایک ایک شخص اپنے انجام کو پہنچا، نہ صرف اپنے انجام کو پہنچا بلکہ ذلت اور رسوائی سمیٹ کر گھر گیا، آسمان کا نظام جب حرکت میں آتا ہے تو اسے کوئی نہیں روک سکتا۔