پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا معیار کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے،آرمی چیف

راولپنڈی (سی این پی) آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا معیار کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے، مشترکہ مشق مشق کا مقصد دوست ممالک میں فوجی تعلقات اور تعاون کو مزید بڑھانا ہے، ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوکر دہشتگردی سے نمٹنا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کثیرالملکی اسپیشل فورسز مشترکہ مشق ایٹرنل برادر ہڈدوم کی افتتاحی تقریب ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس حوالے سے بروتھا گیریژن کا دورہ کیا، آرمی چیف نے جونیئر لیڈرشپ اکیڈمی شنکیاری کا بھی دورہ کیا۔

آرمی چیف کو جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسز گروپ کی مشق سے متعلق بریفنگ ، مشق کا مقصد دوست ممالک میں تاریخی فوجی تعلقات کو مزید بڑھانا ہے، مشق کا مقصد مستقبل کے فوجی تعاون کو بڑھانا ہے، مشق کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوکر دہشتگردی سے نمٹنا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے، پاک فوج کے جونیئر لیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت اور آپریشنز میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔جونیئر لیڈرز نے دنیا بھر میں عالمی معیار کے مقابلوں کے شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جونیئر لیڈرز روایتی غیرروایتی جنگ میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔