اسلا م آبا د(سی این پی)وفاقی دارالحکومت کے دوسرے بڑے ہسپتال پولی کلینک سے ایزی لائف الیکٹرو لائٹ مشین ہسپتال کیلیبارٹری سے چور ی ہوگئی ،20 دن گزر گئے ہسپتال انتظامیہ ایف آئی آر درج نہ کروا سکی ،جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک نے تھانہ آبپارہ میں مشین چوری کی درخواست جمع کروا دی
نا اہل جے ای ڈی پولی کلینک اپناسیکورٹی سسٹم ہونے کے باوجود کھوج نہ لگا سکے ،ماہانہ لاکھوں روپے پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی کو بھی دئیے جا رہے ہیں پھر بھی چوری ہو گئی ،ذرائع کے مطابق مشین مین لیبارٹری سے شام 8 بجے کے قریب چوری کی گئی،جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) ڈاکٹر مظہر تاحال ایف آئی آر درج کروانے میں ناکام رہے۔