اسلام آباد میں وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین کے احتجاجی دھرنے سے ایک روز قبل حکومت نے فیصلہ کیا کہ یکم مارچ سے کم مراعات حاصل کرنے والے گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کےملازمین کو ان کی تنخواہوں کےمطابق 15 فیصد الاؤنس دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں صوبائی حکومتوں کو بھی سرکاری ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنے فنڈز پر مذکورہ تجویز اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
تحریری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فنانس ڈویژن کی جانب سے طویل عرصہ سے ایک ہی درجے پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کی ترقی کا کے لیے ٹائم اسکیل پر سمری بنانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اضافی ریلیف یعنی الاؤنسز کو تنخواہوں میں ضم کرنے کا فیصلہ پے اینڈ کمیشن کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔
یاد رہے اس سے قبل وفاقی حکومت کے ماتحت ملازمین کی نمائندہ تنظیموں نے حکومت کی جانب سے انہیں خصوصی الاؤنس فراہم کرنے کے وعدے کی تکمیل میں ناکامی کےخلاف آج سے اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔