بجلی صارفین پر مزید 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

اسلام آباد(سی این پی) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی ہے۔بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ بجلی کی قیمت ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے، ٹیرف میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔سی پی پی اے کے مطابق اگست میں 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی ڈسکوز کو فراہم کی گئی۔سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 27 ستمبر کو ہوگی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔