اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی بارات کشتی پر آئے گی

ممبئی(سی این پی) بالی ووڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑہ کی سیاستدان راگھو چڈھا سے شادی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ پرینیتی چوپڑہ کے دلہا راگھو چڈھا انہیں رخصت کروانے کشتی پربارات لے کر آئیں گے۔ رہی ہیں۔ راگھو چڈھا ہوٹل لیک پیلس سے بارات لے کر لیلا پیلس سے تک کشتی میں آئیں گے۔

ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں ہونے والی شادی کی تقریب 24 ستمبر کو دوپہر میں ہوگی جبکہ محفل موسیقی میں 90 کی دہائی کے گانے ہونے گے۔پرینیتی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کی شادی میں شریک مہمانوں کی تواضع پنجابی اور راجھستانی کھانوں سے کی جائے گی۔ شادی کی جگہ کی سجاوٹ کے لیے سفید پھول کولکتہ اور نئی دہلی سے منگوائے گئے ہیں۔ راگھوو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی منگنی رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔